ابنا: ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکي کے جنوبي شہر انتاليا کے باشندوں نے مشرق وسطي ميں امريکا اور نيٹو کي جنگ پسندانہ پاليسيوں اور واشنگٹن کي توسيع پسنديوں کے خلاف شديد احتجاج کيا - مظاہرين امريکا مردہ باد اسرائيل مردہ باد اور نيٹو مردہ باد کےنعرے لگارہے تھے- مظاہرين يہ بھي نعرہ لگارہے تھے کہ ہم نيٹو کي ڈھال نہيں بنيں گے - مظاہرين نے اسي طرح علاقے ميں امريکا اور صيہوني حکومت کے جارحانہ اقدامات کي مذمت کي -غير سرکاري تنظيم پيپلز ہاؤس کے ترجمان نے مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے دمشق کے خلاف امريکا کي مخاصمانہ پاليسيوں اور اقدامات کي مذمت کي - انہوں نے کہا کہ ترک حکومت نے نيٹو کو اپني سرزمين پر پٹرياٹ ميزائيل نصب کرنے کي دعوت دے کر ترکي ميں بارہ سو غير ملکي فوجيوں کي تعيناتي کا راستہ بھي ہموار کرديا ہے اور ہم اس اقدام کي مذمت کرتے ہيں -مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے غير سرکاري تنظيم پيپلزہاؤس کے ترجمان کوتاي مريچ نے علاقے ميں جنگ کي آگ بھڑکانے کے تعلق سے عالمي سامراج کي سازشوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کا بحران بھي اسي سازش کا ايک حصہ ہے- انہوں نے کہا کہ علاقے کي اقوام کي ذمہ داري ہے کہ وہ اپنے درميان اتحاد و يکجہتي کا تحفظ کرکے اس طرح کي سازشوں کو ناکام بنائيں
.......
/169